7 اپریل، 2020، 10:24 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 83741673
T T
0 Persons
مجرموں کے تبادلے کیلئے ممالک کیساتھ عدالتی مشاورت

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر انصاف برائے بین الاقوامی اور انسانی حقوق امور نے مجرموں کے تبادلے کے لیے ممالک کے درمیان مشاورت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

محمود عباسی نے کہا کہ کرونا کی وبا اور موجودہ نازک صورتحال کی وجہ سے ہم دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے لئے مارچ کے مہینے سے ممالک سے مشاورت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور انٹرپول کے ذریعہ مجرموں کے تبادلے کی کمیٹی کی کوششوں کا نتائج مثبت ہیں جن کو جاری رکھیں گے

عباسی نے مجرموں کے تبادلے کیلیےایران کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال 2600 افغان مجرم اپنے آبائی ملک میں منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں اور وسطی ایشیا کے کچھ ممالک قیدیوں کے تبادلے پر راضی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مجرموں کا تبادلہ  ایران کی انسان دوستا نہ پالیسیوں  اور اسلامی انسانی ہمدردی کے دائرہ کار میں ہے اور بلاشبہ اس حقیقت کو سمجھنا کہ موجودہ حساس صورتحال میں ممالک کو مل کر کھڑے ہونا چاہئے اور ہم آہنگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا ایک بنیادی اصول ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف حالات میں جس پر عمل کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .